حکومت سابقہ واقعات پر سخت اقدامات کرتی تو سانحہ قصور رونما نہ ہوتا : میاں مقصود
لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے قصور کے دلخراش واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بچی کے ساتھ سفاکی اور درندگی کے واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ ڈالا ہے۔زینب کے قاتل کاسراغ لگاکر عبرتناک سزادی جائے۔صرف قصور میں ایک سال کے دوران بچوں کے اغوا،زیادتی اور قتل کے12واقعات رونماہوچکے ہیں۔اگر پولیس روایتی ہٹ دھرمی کامظاہرہ نہ کرتی اور سابقہ واقعات میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لے آتی تو معصوم زینب کے ساتھ ایساواقعہ رونما نہ ہوتا۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس اور آرمی چیف متاثرہ خاندان کو انصاف دلائیں۔