منہاج یونیورسٹی لاہور میں سکول آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام قصور واقعہ کیخلاف مظاہرہ
لاہور(پ ر) منہاج یونیورسٹی میں سکول آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام’’Justice Walk for Zainab‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری، رجسٹرار کرنل (ر) محمد احمد، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کرنل (ر) مبشر، ڈائریکٹر ایکیڈمکس خرم شہزاد ، سیکرز کلب کے سیکرٹری رانا تنویر حسین نے شرکت کی اس واک میں پر روز احتجاج کیاگیا کہ مجرموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور قانون کی بالادستی ناصرف قصور میں بلکہ پورے ملک میں نافذ یک جائے اور ایسے جرائم کا سخت سے سخت ایکشن لیا جا ئے ۔