• news

پرامن افغانستان ہماری خواہش، پاکستان امریکہ میں مضبوط تعاون ضروری ہے: وزیر دفاع

اسلام آباد ( آئی این پی ) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعاون ضروری ہے ، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بڑی جنگ لڑی ۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ ہمارا مقصد افغانستان میں امن قائم کرنا ہے ۔ افغانستان میں مستقل بنیادوں پر امن پاکستان کی خواہش ہے ۔ افغانستان میں مستقل بنیادوں پر حکومت قائم ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے درمیان پائیدار تعلقات قائم کرنا ضروری ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن