• news

جہانگیر ترین نے نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نااہلی کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی جس میں انکی نااہلی سے متعلق 15دسمبر کے فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کی گئی ہے، نظر ثانی کی درخواست کے ساتھ جہانگیر نے بیان حلفی بھی عدالت میں جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میرے چار بچے ہیں، چاروں شادی شدہ اور خود مختار ہیں، میں نے کاغذات نامزدگی میں جان بوجھ کر اثاثے چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ میں نے ٹرسٹ پاکستان کے بینکنگ چینلز سے واجبات کی منتقلی کے ذریعے قائم کیا، ٹرسٹ کے قیام کا مقصد بچوں کو برطانیہ میں گھر کی فراہمی تھا، خود کو اور اپنی بیوی کو تاحیات بینیفیشری بنانا محض حفاظتی اقدام تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے شائنی ویو لمیٹیڈکی بنیاد پر نااہل کیا گیا، عدالت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

ای پیپر-دی نیشن