• news

انڈونیشیا صدر 26 جنوری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) انڈونیشیا کے صدر جوکو ولاودد 26 جنوری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ انڈونیشیا کے صدر 17 ویں سربراہ مملکت ہوں گے جو پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاسوں سے سری لنکا کی وزیراعظم بندرا نائیکے‘ ترکی کے صدر کنعان ایورن‘ پی ایل او کے سربراہ یاسر عرفات‘ فرانس کے صدر متراں‘ ایران کے صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی‘ ترکی کے صدر طیب اردگان‘ چین کے صدر جیانگ زی مین بھی خطاب کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن