• news

سول ایو ی ایشن ملا زمین ڈائر یکٹر جنرل کو ہٹانے میں نا کا م

کراچی ( سٹاف رپو رٹر )سول ایو ی ایشن اتھا رٹی کے ملا زمین ڈائر یکٹر کو ہٹانے میں نا کا م ہو گئے حکو مت اور وزیر اعظم نے اپنا ۔۔۔ڈی جی کے ۔۔۔میں ڈال دیا جس کے بعد پیر سے تمام ملازمین اور افسران احتجاجاٗ بازووٗں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے اور ڈی جی سی اے اے کو ہیڈ کوارٹر کراچی میں ان کے دفتر میں بیٹھنے نہیں دیں گے ۔جمعے کی شام ہیڈکوارٹرمیں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تمام ایسوسی ایشنز ،یونینز اور سی بی اے یونین کے اتحاد پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کو ہیڈکوارٹر کی عمارت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا نہ ہی انہیں دفتر میں بیٹھنے دیں گے اور بھرپور مزاحمت کریں گے ۔پیر کو کراچی سمیت ملک بھر کے دفاتر میں احتجاجی بینرز آویزاں اور بازوٗں پر سیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی دوسرے مرحلے میں احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل کا اعلان مشیر ہوا بازی سردار مہتاب کے ڈی جی سی اے اے کے حوالے سے کئے جانے والے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔سی اے اے کے ڈائیریکٹرز اور افسران ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماوٗں نے صحافیو ں کو بتایا کہ ہمیں مشیر ہوا بازی کے فیصلے کا انتظار ہے تاہم کسی بھی صورت فیصلے سے قبل ڈی جی سی اے اے کو ان کے دفتر میں بیٹھنے نہیں دیں گے کیونکہ مشیر ہوا بازی نے یقین دھانی کرائی تھی کہ وہ افسران اور ملازمین کے تحفظات دور کریںگے ان رہنماوٗں نے بتایا کہ آج کی ہنگامی میٹنگ میں مشترکہ طور پر فیصلہ ہوا ہے کہ ڈی جی سی اے اے کی فوری برطرفی سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوںگیاور پیر سے احتجاج کا پہلا مرحلہ شروع ہوجائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن