• news

2017 کے آخری ہفتے حکومت نے بنکوں سے 2 کھرب 26 ارب قرض لیا

لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت، حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں نے گزشتہ سال کے آخری ہفتے میں بینکوں سے مجموعی طور پر 2 کھرب 93 ارب روپے قرض لیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال کے آخری ہفتے کے دوران حکومت نے پرانا قرض واپس کرنے اور دوسرے اخراجات کے لیے کمرشل بینکوں سے 2 کھرب 26 ارب 71 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے اس دوران سٹیٹ بینک کا 2 کھرب 16 ارب 13 کروڑ روپے کا قرض واپس کیا گیا ۔رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران حکومت بینکنگ سیکٹر سے مجموعی طور پر 4 کھرب 35 ارب روپے قرض لے چکی ہے ۔حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سال کے آخری ہفتے کے دوران حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں نے بھی بینکوں سے مجموعی طور پر 66 ارب 89 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے جس سے 6 ماہ کے دوران ان کے بینکوں سے لیے گئے۔ قرضوں کا حجم 105 ارب 75 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن