• news

شاہ زیب قتل کیس سول سوسائٹی کی اپیلیں سننے کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) شاہ زیب قتل کیس میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سول سوسائٹی کی اپیلیں سننے کیلئے لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔ اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کراچی رجسٹری میں کریگا۔ بنچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی شامل ہیں۔ سول سوسائٹی کی اپیلوں کی سماعت آج کراچی رجسٹری میں کی جائے گی۔ سول سوسائٹی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے مقدمے سے اے ٹی اے کی دفعات نکالیں، انسداد دہشت گردی کی دفعات نکالنے سے ملزمان کو فائدہ ہوا۔ شاہ زیب قتل کیس سیشن نہیں اے ٹی اے کا مقدمے ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ اگر شاہ رخ جتوئی جیسے ملزمان کو چھوڑا گیا تو معاشرے پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن