• news

ٹرمپ نے ایران کو 120 دن کی ڈیڈ لائن دیدی

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ + اے ایف پی) امریکی صدر ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان موخر کر دیا امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران کو 120 دن کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔ یورپی اتحادی جوہری معاہدے میں 60 روز میں خرابیاں دور کر لیں اور یہ آخری موقع ہے اگر اس کے بعد کسی وقت میں نے خیال کیا کہ یہ معاہدہ ہماری پہنچ میں نہیں تو امریکہ اس سے نکل جائے گا۔ قبل ازیں امریکی حکام کا کہنا تھا صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کیخلاف معطل کی جانے اقتصادی پابندیوں کو برقرار رکھیں گے اور سنہ 2015 میں طے پانے والا جوہری معاہدہ کو خطرہ میں نہیں پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن