• news

’’پرویز مشرف‘ طاہر القادری کیخلاف نئی درخواست دائر کر دی گئی‘‘

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف اور ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف نئی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ طاہر القادری نے دوبارہ تحریک کا اعلان کر رکھا ہے حالانکہ عدالت نے دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے اشتہاری ملزمان طاہر القادری اور مشرف کو میڈیا بھر پور کوریج دے رہا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اشتہاری ملزمان کو کوریج دینا نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے دونوں ملزمان کو کوریج دینے سے ملک میں انتشار پھیل رہا ہے طاہر القادری تھانہ سیکرٹریٹ اور لیہ کے تھانے میں اشتہاری ملزم ہیںپرویز مشرف ججز نظر بندی، بے نظیر بھٹو قتل اور غداری کیس میں اشتہاری ملزم ہیں درخواست میں استد عا کی گئی ہے کہ عدالت پیمراء کو حکم دے کہ ان دونوں ملزمان کی کوریج پر پابندی عائد کرے جو میڈیا گروپ دونوں ملزمان کو کوریج دے پیمرا قانون کے مطابق اس کے خلاف کاروائی کرے درخواست میں سیکرٹری اطلاعات، چیئرمین پیمرا پرویز مشرف اور ڈاکٹر طاہر القادری کو فریق بنایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن