• news

لاثانی ایکسپریس‘ تیز گام کے انجن فیل‘ مسافر پریشان

بدوملہی+ راجہ جنگ (نامہ نگاران) لاہور سے نارووال جانے والی لاثانی ایکسپریس اور کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے نارووال براستہ سیالکوٹ جانے والی 125 اپ لاثانی ایکسپریس جب لاہور سے نارووال روانہ ہوئی تو اس کے انجن میں اچانک فنی خرابی پیدا ہو گئی مگر ٹرین کے ڈرائیور نے اسی حالت میں اپنا سفر جاری رکھا اور ٹرین کو تین گھنٹے کی تاخیر سے لاہور سے متبادل انجن کے ذریعے نارووال کیلئے روانہ کیا گیا۔ راجہ جنگ سے نامہ نگار کے مطابق لاہور سے کراچی جانیوالی 8 ڈائون تیز گام ایکسپریس رائے ونڈ سٹیشن پر انجن فیل ہو گیا جس کی وجہ سے ٹرین کے مسافروں کو تین گھنٹے انتظار کی زحمت اٹھانا پڑی۔ اس موقع پر مسافروں کی کثیر تعداد نے ریلوے انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے وزیر اس صورتحال کا سختی سے نوٹس لیں۔

ای پیپر-دی نیشن