• news

خانیوال: گھاس کاٹنے کی سزا، زمیندار نے کمسن بہنوں پر کتے چھوڑ دیئے

خانیوال(آئی این پی)تحصیل کبیروالا کے نواحی علاقہ الہ آباد میں ظالم زمینداروں نے کھیتوں سے گھاس کاٹنے کی رنجش پر14سالہ عابدہ اور15سالہ حسینہ پرخونخوار پالتو کتے چھوڑ دئیے جس نے بچیوں کو گردن سے پکڑ کر بری طرح کاٹ کھایا، ریسکیو1122 اور پولیس تھانہ صدر نے زخمی بچیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبیروالا پہنچایا جبکہ ملزمان اجمل اور عرفان کے خلاف کاروائی شروع کردی متاثرہ خاندان نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ کمیں انصاف دیا جائے اور ظالموں کو نشان عبرت ببایا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن