پرنسپل گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ ڈاکٹر اعجاز بٹ تہران چلے گئے
لاہور (پ ر) پرنسپل گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ تہران روانہ ہوگئے۔ وہ انٹر نیشنل کلچرل ڈائیلاگ سیکرٹریٹ کے تحت ہونے والی پہلی ایشین کلچرل ڈائیلاگ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور جنوبی ایشیا اور ایران کے مشترکہ ثقافتی ورثے کے موضوع پر مقالہ پڑھیں گے۔ وہ فردوسی یونیورسٹی مشہد میں بھی لیکچر دیں گے۔