انگلینڈ کے پلاسٹک سرجنز کا فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
لاہور(نیوز رپورٹر)انگلینڈ کے پلاسٹک سرجنزپروفیسر پیٹرڈیواسکی،ڈاکٹر بروس ایمرسن اور مسٹر ایس کے سین نے وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کی دعوت پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور سرگنگارام اسپتال کا دورہ کیا۔دورہ کا مقصد فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں نئی سب اسپیشلٹی بالخصوص پلاسٹک سرجری کے قیام کے سلسلے میں مشاورت اور معاونت تھی۔وائس چانسلرایف جے ایم یوپروفیسر خالد مسعود گوندل نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے بارے میں بریفنگ میں کہا کہ یونیورسٹی بننے کے بعد میڈیکل اور سرجیکل کی نئی سب اسپیشلٹی بشمول پلاسٹک سرجری،پیڈیاٹرک سرجری،اینڈوکرنالوجی اور روماٹالوجی کا آغازکیا جارہا ہے۔برطانیوی وفد اورایگزیٹوڈائریکٹر جناح برن یونٹ پروفیسر معظم نذیرتارڑ نے پلاسٹک سرجری کے قیام کے لئے ہر قسم کے تعاون اور مشاورت کی یقین دہانی کروائی۔