• news

زینب کا قتل انسانیت اور احساس کا قتل ہے:آفتاب لودھی

لاہور ( پ ر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ِانقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے قوم کی بیٹی زینب کے اغوا،زیادتی اور قتل کو انسانیت اور احساس کا قتل قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز زینب کے قتل اغوا اور زیادتی کیس کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جرائم عام ہو گئے ہیں،مجرموں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے اور انصاف کا حصول خواب بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے مطابق سابقہ بارہ معصوم بچیوں کے قاتل بھی ابھی تک نہیں پکڑے جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن