کوئٹہ: تعلیم کے کلسٹر بجٹ میں بے ضابطگیوں پر 6 سکولوں کے پرنسپلز کو معطل کردیا گیا
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) محکمہ تعلیم کے کلسٹر بجٹ میں بے ضابطگیو ں پر کوئٹہ کے چھ سکولوں کے سربراہوںکومعطل کردیا گیا۔ سیکر ٹری تعلیم بلوچستان نے کلسٹر بجٹ میں ما لی بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کوئٹہ شہر کے چھ سکولوں کے پرنسپلز کو معطل کرکے انکے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا، معطل ہو نے والوں میںگورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلی اسماعیل کے پرنسپل اختر حسین، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وحدت کا لونی کے پرنسپل طارق یوسف، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وحدت کالونی کی ہیڈ مسٹریس نگہت ہمایوں، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منو جان روڈ کی ہیڈ مسٹریس نجمہ سلطانہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جی او آرکالونی کی ہیڈ مسٹریس مریم شیریں شامل ہیں۔ بدعنوانی میں ملوث اساتذہ کے خلاف تحقیقات کے لئے ڈپٹی سیکر ٹری منیر موسیانی کو تعینات کردیا گیا جبکہ وہ دو ہفتے میں رپورٹ مر تب کر کے سیکر ٹری تعلیم کو پیش کریں گے۔