نوازشریف ذاتی فائدے کی بجائے ملک کا سوچیں‘ مراد علی شاہ
ٹھٹھہ/حید ر آباد ( نا مہ نگار ان) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اداروں پر تنقید کر کے بہت غلط کر رہے ہیں ۔ نو از شریف کو چاہئے کہ وہ اپنے ذاتی فائدے کے بجائے ملککے بارے میںسوچیں اور اگر انہیں عدالت نے نا اہل کر دیا ہے تو اس کاراستہ بھی عدالت ہی ہے کیو نکہ جلسوں میں جا کر اداروں کو برا بھلا کہنا درست نہیں ، وہ ہفتے کے روز قا سم آباد ، حیدر آباد میں اپنے والد اورسا بق وزیر اعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ کے پر ائیو یٹ سیکر یٹری عابد قریشی کے چہلم میں شرکت کے بعد میڈیا کے نما ئندوں سے بات کر ر ہے تھے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر نواز شریف سمجھتے ہیں کہ ان کے خلاف کچھ غلط ہو اہے تو انہیںچاہئے کہ وہ بھی عدالت سے رجو ع کر یں او رقوم کو مشکل میں نہ ڈالیں کیو نکہ ہمار ملک پہلے ہی مشکل صورتحال سے دو چار ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ ملک کی تاریخ میںا تنا قرضہ نہیںلیا گیا جتنا لیگ کی حکومت نے چار پا نچ سالوں میں لیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے تب سے2013تک اندرونی قرضہ تقریباً 100 ارب ڈالر تھا اور اب یہ قر ضہ 155 ارب ڈالر تھی جو کہ آج20 ارب ڈالر سے بھی کم ہو گئی ہے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھر میں نو زائدہ بچوں کی شرح اموات ملک کے کسی علاقے سے زیا دہ نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہ پی پی پی کی حکو مت میںتھر میں صحت کی جتنی سہو لیات فراہم کی گئی وہ مثالی ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ تھر میںہسپتالوں میں پہلے ایسی سہو لیات نہیں تھیں جو آج ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ تھر میں ہم نے واٹر سپلائی ، اسکو لوں اور سڑکوں کی جن اسکیموں پر کا م کیا ہے وہ پہلے کبھی نہیں کیا گیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ تھر میں جو وسائل ہیں آنے والے وقت میں تھر صوبے کے بڑے شہروں سے بہتر نظر آئے گا ۔