ڈیووس کانفرنس سے قبل سوئٹزر لینڈ میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے
برن (اے ایف پی) ڈیووس میں ورلڈ اقتصادی فورم کے اجلاس میں ممکنہ شرکت سے قبل یہاں ہزاروں افراد نے امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مذکورہ اجلاس 22 سے 26 جنوری تک ہو گا۔پاناما میں امریکی سفیر جان فیلے نے اپنا استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈٹرمپ کی قیادت میں کام نہیں کر سکتے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا پاناما میں امریکی سفیر جان فیلے نے وائیٹ ہائوس کو آگاہ کیا ہے کہ وہ بعض ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔