گرفتاری کا خوف؟ خامنہ ای کے ممکنہ جانشین علاج ادھورا چھوڑ کر جرمنی سے ایران چلے گئے
برلن (اے این این ) ایران کی گارڈین کونسل کے چیئرمین اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ممکنہ جانشین آیت اللہ محمود ہاشمی شاہرودی جرمنی میں گرفتاری کے خوف سے علاج ادھورا چھوڑ کر ایران چلے گئے۔ شاہرود ہاشمی پر ایران میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام ہے۔