پاکستان فریڈم موومنٹ کا اجلاس، بچی سے زیادتی، قتل کے ملزم فوری پکڑنے کا مطالبہ
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) پاکستا ن فر یڈم موومنٹ کے زیر اہتمام ہفتہ وار تنظیم سازی اور ممبرز ڈے پی ایف ایم سنٹرل سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا جس میں لاہور کے مختلف حصوں سے خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی اجلاس کی صدارت کوارڈنیٹیر لاہور ڈویژن ضماد گر یوال نے کی جبکہ پی ایف ایم پنجاب شعبہ خواتین کی کو ارڈینیٹر مسرت بانو،طارق رائو،نورین ظفر، ارمغان خلیل، حمزہ مظہر و دیگر نے شرکت کی۔ شرکاء اجلاس نے قصور میں معصوم زینب کے دلخراش واقعہ کی پرزورمذامت کی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔