قوم باہر نکلے، ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کرے: ابوالخیر محمد زبیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان (نورانی)و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ قصور میں حکومتی دہشت گردی کی پوری قوم مذمت کررہی ہے پوری دنیا میں اس سے پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے اور ملک کی بڑی بدنامی ہوئی ہے یہ پہلا نہیں بلکہ 13واں واقعہ ہے ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ متواتر جنسی تشدد کے واقعات رونما ہوں اور حکومت کو اس کی کوئی خبر نہ ہوسکے ان واقعات کے پیچھے خود حکمراں ہیں اوران کی سرپرستی میں ان کے چہیتے سارا کام کررہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ قوم باہر نکلے اور ان ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کرے۔