• news

آبروریزی ، جنسی درندگی کے واقعات روکنے کے لئے اصلاحی تحریک شروع کی جائے : ضیاء الحق نقشبندی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی نے کہا ہے کہ قصور کے اندوہناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، یہ انسانیت سوز واقعہ سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ آبروریزی اور جنسی درندگی کے واقعات کو روکنے کیلئے اصلاحی تحریک کی ضرورت ہے۔ اخلاق باختہ اور فحش پروگراموں کی جگہ اخلاقی تربیت کے حوالے سے پروگرام شروع کیے جائیں۔ہمیں دینی تعلیمات کو اپنا اوڑھنا بچھوڑنا بنانا ہو گا۔اسلامی نظام حدود وتعزیرات کو اس کی رو ح کے مطابق نافذ کرنا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن