• news

امریکی الزامات پر آرمی چیف کا بیان خوش آئند ہے: میاں مقصود

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے آرمی چیف کے بیان کہ’’پاکستانی سمجھتے ہیں کہ امریکہ نے ہمیں دھوکہ دیا،امریکہ کو امداد کی بحالی کانہیں کہیں گے‘‘کو خوش آئندقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آرمی چیف کے اس بیان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔چند ڈالروں کے عوض ملک وقوم کی خودمختاری اور سلامتی کوہرگز دائوپر نہیں لگایاجاسکتا۔حالیہ دنوں میں جس طرح امریکہ نے پاکستان کے ساتھ بے اعتنائی کا رویہ برتاہے اور ہمارے دشمن بھارت پر نوازشات کی بارشیں شروع کردیں۔

ای پیپر-دی نیشن