سابق سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی صفدر علی چودھری انتقال کرگئے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے سابق سیکرٹری اطلاعات صفدر علی چوہدری گزشتہ روز انتقال کر گئے ، مرحوم طویل عرصہ سے علیل تھے ۔ نماز جنازہ کے بعد انہیں محافظ ٹائون کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ وہ ہر دلعزیز شخصیت کے مالک اور صحافی برادری میںبے حد مقبول تھے۔ دریں اثناء جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق، سید منورحسن، حافظ محمد ادریس ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم ، راشد نسیم ،پروفیسر محمد ابراہیم ، اسد اللہ بھٹو ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے وفات پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیاہے۔جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی رہنماؤں نے صفدر علی چوہدری کے انتقال پر انتہائی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تحریک اسلامی کے لیے جو کوششیں کیں االلہ ان کی دین کی اشاعت میں کی جانے والی تمام کوششیں قبول فرمائے۔دردانہ صدیقی ،سکینہ شاہد ، ڈ اکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،ڈاکٹر حمیرا طارق ، ربیعہ طارق ، زرافشاں فرحین ، عافیہ سرور نے مرحوم کی مغفرت،بلندی درجات ور لواحقین کو صبر جمیل کیلئے دعا کی۔