ٹرمپ کی پاکستانی پالیسی پر تحفظات کراچی میں امریکی قونصل جنرل نے استعفیٰ محکمہ خارجہ کو بھجوا دیا: آئی این پی کا دعویٰ
کراچی (آئی این پی) معلوم ہوا ہے کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے باعث عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اپنا استعفیٰ امریکی محکمہ خارجہ کو واشنگٹن بھجوا دیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا امریکی قونصل جنرل کو امریکی صدر کے حالیہ اقدامات بالخصوص جنوبی ایشیا اور پاکستان کے حوالے سے بنائی پالیسی پر شدید تحفظات ہیں۔ اسی لئے انہوں نے اپنا استعفیٰ چند روز قبل امریکی محکمہ خارجہ کو ارسال کیا جس کی منظوری کا ابھی انتظار ہے۔