• news

بھارت کو کہہ دیا جنگی جنون پھیلانے سے باز رہے

اسلام آباد (شفقت علی، دی نیشن رپورٹ) وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداروں نے بتایاکہ سفارتی چینلز کے ذریعے بھارت سے رابطہ کرکے بھارتی آرمی چیف بیپن راوت کے متنازعہ بیان پر احتجاج کیا ہے ایسے وقت میں جب دونوں طرف سے امن کے لئے کوشش جاری ہیں بھارت کوجنگی جنون پھیلانے سے باز رہنا چاہیے، ایک عہدیدار نے بتایا کہ بھارت کی طرف سے اسے بیانات کشیدگی کو ہوا دیتے ہیں اور رد عمل کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے بھارت سے کہا گیا ہے علاقائی مسائل بات چیت کے بغیر حل نہیں ہوتے اور غیر یقینی صورتحال نہ پیدا کی جائے ۔یاد رہے بھارتی آرمی چیف نے کہا تھا پاکستان کی جوہری صلاحیت ایک فریب ہے جس کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو سخت جواب دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن