ماموں کانجن: 102 سالہ بڑے کی موت، خبر سن کر 95 سالہ چھوٹا بھائی بھی انتقال کر گیا
ماموں کانجن (نامہ نگار) بڑے بھائی کی موت کی خبر سن کر صدمے سے 95سالہ چھوٹا بھائی بھی انتقال کر گیا۔ چک 555گ ب میں علاقہ کے معروف سماجی کارکن مہر بہاول شیر المعروف منشی باہو دلو کا والد ولی محمد 102سال کی عمر میں انتقال کر گیا جس کے انتقال کی خبر سن کر اسکا چھوٹا 95سالہ بھائی اللہ دتہ بھی صدمے سے چل بسا دونوں بھائیوں کی نماز جنازہ اکھٹے پڑھائی گئی اور دربار یقین شاہ قبر ستان میں پہلو بہ پہلو دفن کر دیا گیا۔