پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا کل ہونیوالا اجلاس منسوخ پرسوں احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے: اعلامیہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے 16 جنوری کے پارلیمانی بورڈ کا طے شدہ اجلاس منسوخ کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی منسوخی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر کی گئی۔ پی ٹی آئی سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کیلئے احتجاج میں شرکت کرے گی۔ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔