• news

حافظ آباد: وکلاء ریلی کے دوران آتشبازی پر 10 افراد کیخلاف مقدمہ، 2 گرفتار، ملزموں میں کوئی وکیل شامل نہیں

حافظ آباد+ ونیکے تارڑ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار)حافظ آباد میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی خوشی میں نکالی وکلاء ریلی کے دوران آتشبازی کرنے کے الزام میں پولیس تھانہ سٹی نے 10افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی آر میں ناظم علی، محمد افضل، محمد علی، محمد بوٹا، صدا حسین، نعیم، قمر، محمد نواز، محمد عرفان اور محمد عمران کے نام شامل ہیں۔ ملزموں میں کوئی وکیل نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن