لیاقت آباد: کرکٹ گرائونڈ میں فٹبال کھیلنے پر 16لڑکوں نے بلے مار کر نوجوان کو شدید زخمی کردیا
لاہور(نامہ نگار) لیاقت آباد کے علاقے میں گراؤنڈ میں فٹ بال کھیلنے پر16لڑکوں نے 20 سالہ نوجوان کو کرکٹ بلے سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ دھلے فلیٹ کے قریب ڈونگی گراؤنڈ میں فٹ بال کھیلنے پر ایک کرکٹ کلب کے ارکان ندیم، طارق، نواز اور امتیاز وغیر ہ 16لڑکوں نے20سالہ نوجوان دلاور عباس کو تلخ کلامی کے بعد بلے سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ زخمی دلاور عباس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے زخمی کے کزن کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔