• news

مردم شماری ڈیٹا میں 10 فیصد خامیاں، درستگی تک حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں: الیکشن کمشن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حلقہ بندیوں کا کام تعطل کا شکار ہو گیا۔ ذرائع الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ مردم شماری کے حوالے سے شماریات بیورو کے ڈیٹا بیس میں 9 سے 10 فیصد خامیاں پائی گئیں۔ فراہم کئے گئے ڈیٹا میں بلاکس کا نہ ملنا ایک خامی ہے۔ مجموعی طور پر گنتی کا ڈیٹا بھی غلط پایا گیا۔ ڈیٹا کی درستگی تک حلقہ بندیوں کا کام نہیں ہوسکتا۔ ترجمان شماریات بیورو نے ڈیٹا میں خامیوں کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان شماریات بیورو نے کہا ہے صرف 2 سے 3 فیصد ڈیٹا میں خامیاں ہیں۔ الیکشن کمشن اور شماریات کا عملہ ہفتہ اور اتوار کو خامیاں دور کرتا رہا ہے۔ الیکشن کمشن کے ساتھ مل کر خامیاں دور کرنے کا کام جاری ہے۔
حلقہ بندیاں/ الیکشن کمشن

ای پیپر-دی نیشن