ترکمانستان کے وزیر خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے
اسلام آباد(صباح نیوز) ترکمانستان کے وزیرخارجہ رشید میریودف پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں وزراء خارجہ پاکستان ترکمانستان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے افتتاحی اجلاس میں اعلیٰ سطح کے وفود کی نمائندگی کریں گے۔