مخصوص کمیونٹی کو ’’بھنگی ‘‘ کہنے پر سلمان خان اور شلپا شیٹھی کے وارنٹ جاری
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی اداکار سلمان خان اور شلپا شیٹھی کے وارنٹ جاری کر دئیے گئے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق دونوں بھارتی اداکاروں کے وارنٹ راجھستان ریاست کے ڈپٹی ایس پی چرو نے روزگار اگاڑی ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کی درخواست پر جاری کئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سلمان خان اور شلپا شیٹھی نے 22 دسمبر 2017 ء کو ایک انٹرویو کے دوران مخصوص کمیونٹی کو ’’بھنگی‘‘ کہا تھا۔ جس سے مخصوص کمیونٹی کے جذبات مجروح ہوئے۔ جبکہ اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں بھنگی کے الفاظ استعمال کرنے پر معافی مانگی تھی۔