امریکہ تنگ نظر، دہشت گردی کیخلاف پاکستان کا کردار تسلیم کرنا ہوگا: ناصر جنجوعہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ براہ راست پاکستان نے لڑی، دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس میں امریکہ کا اپنا کردار ہے۔ سب کو اپنا کردار ادا کرکے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا ہے۔ امریکہ کا پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہ کرنا تنگ نظری ہے۔ امریکہ کو پاکستان کا دہشت گردی کیخلاف کردار کو تسلیم کرنا ہو گا۔ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی کی جڑیں کاٹیں ہیں۔ پاکستان کا دہشتگردی کیخلاف کردار دنیا جانتی ہے۔ افغانستان میں امن قائم نہ ہونے کے ذمہ دار ہم نہیں۔ افغانستان میں امن قائم ہونے سے خطے میں استحکام آئیگا۔