• news

سیالکوٹ: بگلیہار ڈیم میں پانی روکنے سے دریائے چناب کا بہت بڑا حصہ خشک ہو گیا

سیالکوٹ (نامہ نگار) بگلیہاڑ ڈیم میں دریائے چناب کا پانی روکے جانے سے دریائے چناب کا ایک بہت بڑا حصہ خشک ہوگیا اور نہ ہونے کے برابر پانی کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب سے نکلنے والے دونوں نہریں مرالہ راوی لنک اور اپر چناب بند ہیں۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بگلیہار ڈیم میں دریائے چناب کا پانی روک رکھا ہے جس کی وجہ سے دریائے چناب میں پانی کی آمد کم ترین چار ہزار پانچ سو انچاس کیوسک ہے اور پانی کے کمی سے دونوں نہریں بند ہیں جس سے لاکھوں ایکٹر زرعی رقبہ کو نقصان ہوا۔ دریائے چناب میں شامل ہونے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دو دریاں دریائے مناور توی میں پانی کے آمد چار سو باون کیوسک اور دریائے جموں توی میں پانی کی آمد نو سو بانوے کیوسک ہے۔ صدر مسلم لیگ(ن)صوبائی حلقہ 121رانا عارف اقبال ہرناہ کے مطابق بھارت پاکستان کو بنجر کرنا چاہتا ہے اسی وجہ سے دریائے چناب کا پانی روکا ہے جو غیر قانونی اور سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی ہے اس لئے بھارت فوری طور پر دریائے چناب کا پانی کھولے۔

ای پیپر-دی نیشن