• news

ارفع کریم کی چھٹی برسی منائی گئی

جہانیاں(آن لائن) پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 6برس بیت گئے ان کی چھٹی برسی اتوار کو منائی گئی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔محض نو برس کی عمر میںمائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈپروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم رندھاوا2 فروری1995ء کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اس نے کم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی شہرت حاصل کی ارفع کریم رندھاوا کو دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بل گیٹس نے ذاتی مہمان بنا کر امریکہ آنے کی دعوت دی اور مائیکرو سافٹ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کروایا۔ اسے کم عمری میں ہی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ ارفع کریم 14جنوری2012ء کو اچانک انتقال کر گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن