کراچی: وزیراعلیٰ کے پروٹوکول میں کیوں داخل ہوئے ٹریفک اہلکار نے موٹرسائیکل سوار کو ہزار روپے جرمانہ کردیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں ٹریفک پولیس نے شہری کا انوکھا چالان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ کے پروٹوکول میں کیوں داخل ہوئے؟ موٹرسائیکل سوار شہری کو ایک ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ شاہراہ فیصل پر تعینات ٹریفک اہلکار نے ویڈیو بنانے پر دھمکی بھی دی اور کہا کہ بیٹا ویڈیو بنانا بھول جائو گے۔ شہری نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور ٹریفک سگنل پر بھی رکا تھا لیکن وی وی آئی پی پروٹوکول توڑنے کا الزام دھر دیا گیا۔