ٹرمپ پر الزامات کے بعد حکومت کی طرف سے واضح جواب نہیں دیا گیا : شیریں مزاری
اسلام آباد ( آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات کے بعد حکومت کی طرف سے واضح جواب نہیں دیا جارہا ہے، دفترخارجہ اور وزراء کے جواب صرف بیانات کی حد تک محدود ہیں ، حکومت کو امریکی سفیر کو طلب کرکے واضع پالیسی کا اعلان کرنا چاہیے، ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کی سینئررہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ چین اور پاکستان کے باہمی تعلقات کے بعد پاکستان امریکہ کا محتاج نہیں رہا ،لہذا حکومت کو امریکی تنقید کے واضع پالیسی کا اعلان کرنا چاہیے جبکہ حکومتی وزرا ء کے بیانات صرف اخباری سرخیوں اور ٹیلی ویژن کے انٹرویو تک محدود ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے بتایا کہ افغانستان میں قیام امن اور اتحادی فوجوں کی موجودگی تک امریکہ پاکستان کے بغیر ممکن نہیںہے، اس صورتحال میں ملک میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات کے بارے میں واضع فیصلہ کرنا ہوگا۔