وزیراعظم آج آئی جی سندھ لگانے سے متعلق کابینہ فیصلوں کی حتمی منظوری دینگے
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج (پیر) کو اے ڈی خواجہ کی جگہ سردار عبدالمجید دستی کو آئی جی سندھ لگانے سے متعلق کابینہ کے فیصلوں کی حتمی منظوری دیں گے، اے ڈی خواجہ کو آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز لگائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں اے ڈی خواجہ کی جگہ پولیس گروپ کے گریڈ 22کے افسر سردار عبدالمجید دستی کو آئی جی سندھ لگانے کی منظوری دی تھی تاہم وفاقی کابینہ کے فیصلوں کی حتمی منظوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تاحال نہیں دی، آج پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وفاقی کابینہ کے فیصلوں کی حتمی منظوری دیں گے جس کے بعد اے ڈی خواجہ کی جگہ سردار عبدالمجید دستی کو آئی جی سندھ لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ اے ڈی خواجہ کو بھی وفاقی حکومت کی طرف سے یہ پیشکش کی گئی ہے کہ وہ اپنی مرضی کا عہدہ بتائیں اس پر انہیں تعینات کردیا جائے گا۔