• news

دہلی: چدمبرم کے بیٹے کی رہائش گاہ ‘ دفاتر پر چھاپے

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کی رہائش گاہوں اور دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔ای ڈی نے ایئر سیل-میکسس معاملے میں فارن انویسٹمنٹ پروموشن بورڈ کی منظوری کی تحقیقات کے سلسلے میں یہ چھاپے مارے ۔آرتی کو آئی اے این ایکس میڈیا معاملہ میں 11 جنوری کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن ان کے موجود نہ ہونے پر ڈائریکٹوریٹ نے انہیں 16 جنوری کو طلب کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن