• news

آئی جی پولیس نے مانسہرہ میں دسویں جماعت کی طالبہ کے مبینہ قتل کا نوٹس لے لیا

پشاور(بیورورپورٹ)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پی کے صلاح الدین خان محسود نے مانسہرہ میں تھانہ پھلڑہ کی حدود میںدسویں جماعت کی طالبہ کے مبینہ قتل کا نوٹس لے لیا۔سنٹرل پولیس آف پشاور سے جاری بیان کے مطابق آئی جی پولیس نے مانسہرہ میں دسویں جماعت کی طالبہ کے مبینہ قتل کا نوٹس لے لیا ہے،واقعے کی اطلاع ملنے پر مقتولہ طالبہ کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا جس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ طا لبہ کی موت گلا دبانے سے ہو ئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے طالبہ کے والد اور خاندان کے دیگر افراد کوشک کی بنیاد پر شامل تفتیش کر لیا ہے۔ آئی جی پی نے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او مانسہرہ کو کیس کی ہر پہلو سے باریک بینی سے تفتیش اور خو د نگرانی کی ہدایت کردی ہے

ای پیپر-دی نیشن