• news

شام: امریکی اتحادیوں کا بارڈر سکیورٹی فورس بنانے کا منصوبہ‘ ترکی کو تشویش

دمشق (نیوز ایجنسیاں+اے ایف پی) شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگران گروپ المرصد نے بتایا کہ حلب کے جنوبی دیہی علاقوں میں بشار حکومت کی فوج اور اس کی ہمنوا ملیشیائوں کی پیش قدمی جاری ہے۔ شامی حکومت کی فوج نے حلب کے جنوب میں مزید بیسیوں دیہات پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس طرح جب النصرہ اور دیگر گروپوں کے بتدریج انخلاء کے بعد شامی فوج کے کنٹرول میں آنے والے دیہات اور قصبوں کی مجموعی تعداد 115 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب روسی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق وزارت دفاع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ایک گروپ کو ہلاک کر دیا گیا ہے جنہوں نے 31 دسمبر کو شام میں روس کے فضائی اڈے پر حملہ کیا تھا۔ ادلب کے دیہی علاقوں میں بمباری سے بچے‘2 خواتین سمیت 14 افراد مارے گئے۔ ترک مسلح افواج نے شام کے شہر آفرین میں دہشت گرد تنظیم ’’پی کے / پی وائی ڈی کے ٹھکانوں پر توپ سے گولے فائر کئے ہیں۔ شامی اپوزیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر بشارالاسد کے ماتحت انٹیلی جنس اپوزیشن رہنما اور مذاکرات کار منیر درویش حملے میں قتل کر دیا ہے۔ادھر داعش کیخلاف سرگرم امریکی اتحاد نے شمالی شام میں 30ہزار اہلکاروں پر مشتمل بارڈر سکیورٹی۔۔۔ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر ترکی نے اظہار تشویش کرتے مذمت کی ہے

ای پیپر-دی نیشن