ابوظہبی جانیوالی پی آئی اے پرواز مسافروں کا سامان لاہور چھوڑ گئی
لاہور (آئی این پی) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی ابوظہبی جانے والی پرواز مسافروں کا سامان لاہور میں ہی چھوڑ گئی‘ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی آئی اے کی پرواز پی کے 295علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے 136مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی مسافر جب ابو ظہبی ائیر پورٹ پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ سامان لاہور میں ہی چھوڑ دیا گیا ہے جس پر مسافروں نے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی بھی کی۔ انتظامیہ کے مطابق مسافروں کا سامان اگلی پرواز سے ابو ظہبی روانہ کر دیا ہے۔