• news

ڈیرہ اسماعیل خان، برہنہ کرکے گلیوں میں پھرائی گئی 16 سالہ لڑکی نفسیاتی مریضہ بن گئی

پشاور (آن لائن) ڈیرہ اسماعیل خان میں برہنہ کی جانے والی لڑکی نفسیاتی مریضہ بن گئی ہے۔ خیبر پی کے پولیس نے شریفہ بی بی کی سکیورٹی کے لئے تین ایف سی اہلکار اور ایک پولیس کے اہلکار تعینات کردیا ہے جبکہ واقعہ میں آٹھ سے زائد ملزمان کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے برہنہ کر کے گلیوں میں گھمانے کے واقعہ کے تین مہینے گزر گئے ہیں اور متاثرہ 16 سالہ بچی شریفہ بی بی نفسیاتی مریضہ بن گئی ہے جس کا علاج معالجہ شروع کردیا گیا ہے اور محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے شریفہ بی بی کے علاج کے لئے مخصوص بیس ہزار روپے جاری کر دیئے ہیں۔ ظلم و بربریت کا شکار ہونے والی یتیم بچی کے واقعہ میں ملوث اصل ملزمان کی گرفتاری تاحال نہیں ہو سکی۔

ای پیپر-دی نیشن