داعش کیخلاف جنگ جاری رہے گی، دہشتگردوں کو محفوظ ٹھکانوں میں نہیں جانے دینگے: جرمنی
عمان (اے ایف پی) جرمن وزیر خارجہ ارسلا وون ڈرلیائن نے عمان کے دورے پر کہا داعش کو مسلسل شکستوں کے باوجود ابھی دہشتگرد تنظیم کیخلاف جنگ ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے عمان کے فوجی حکام اور فوجیوں سے ملاقات میں کہا داعش کی طاقت کا غلط اندازہ نہ لگایا جائے۔ اس تنظیم کے جنگجوئوں کیخلاف لڑائی جاری رکھی جائے تاکہ یہ محفوظ ٹھکانوں میں پناہ نہ لے سکیں انہوں نے کہا جرمن داعش کیخلاف جنگ میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر غور کررہا ہے ۔