ٹرمپ کی امن عمل کی پیشکش صدی کا طمانچہ ہے: فلسطینی صدر
غزہ( اے ایف پی) فلسطینی صدر محمود عباس نے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے ٹرمپ کی امن کوششوں پر تنقید کرتے کہا یہ اس صدی کا سب سے بڑا طمانچہ ہے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر ردعمل میں کہا امریکہ نے اوسلو امن معاہدہ جو تاریخی تھا اسے بھی ختم کردیا ہے فلسطینی رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کرتے کہا ہم نے ٹرمپ کو ناں کردی۔ اس کے کسی منصوبے کو تسلیم نہیں کرینگے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا فلسطینیوں کا مطالبہ یہ ہے عالمی سطح پر امن عمل شروع کیا جائے جس میں امریکہ کو ثالث نہ رکھا جائے ۔