• news

مری میں غیر قانونی تعمیرات 5 روز میں گرانے کا حکم، ثابت کریں ملک میں قانون کی حکمرانی ہے: سپریم کورٹ

اسلام آباد(آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس ثاقب نثار نے مری میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مری کو حکم دیا ہے کہ بلڈوزر کرائے پر لیں اور غیر قانونی تعمیرات کو 5 دن کے اندر گرائیں، جن کے دور میں مری میں غیر قانونی تعمیرات ہوئی ان کے ناموں کی فہرست فراہم کی جائے، کیس کی سماعت (آج) منگل کو پھر ہو گی ۔ پیر کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ڈپٹی کمشنر مری سے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے کہ میں نے مال روڈ جوانی میں بھی دیکھا ہے اور بڑھاپے میں بھی، غیر قانونی تعمیرات کس کی ہیں، جن کے دور میں یہ تعمیرات ہوئی ان کے ناموں کی فہرست بھی فراہم کریں، مری جائیں منادی کروادیں جسے آنا ہے عدالت آجائے، عدالتوں میں جو کیس ہیں ان کی تفصیلات بھی فراہم کریں۔انہوں نے کہا سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے غیرقانونی تعمیرات ہم سے چھپائی نہ جائیں، یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے، یہ غیرقانونی تعمیرات آپ کے ادارے کی آشیرباد سے ہوئیں، ثابت کریں کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہے۔ بلڈوزر کرائے پر لیں اور تعمیرات گرائیں، یہ عمارتیں گریں گی یا آپ گر جائیں گے۔ 

غیرقانونی تعمیرات کیس

ای پیپر-دی نیشن