• news

تربت: فورسز کے قافلے پر فائرنگ، گاڑی الٹنے سے 5 اہلکار شہید، 6 زخمی

کوئٹہ(بیورو رپورٹ+نوائے وقت رپورٹ)ضلع تربت کے علاقے شاپوک میں فورسز کے کانوائے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ جس سے فورسز کی ایک گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں فورسز کے 5اہلکار شہید جبکہ 6اہلکار زخمی تفصیلات کے مطابق پیر کی شب ضلع تربت کے علاقے شاپوک میں فورسز کے کانوائے پر نامعلوم افراد مسلح نے فائرنگ کردی جس سے فورسز کی ایک گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں فورسز کے 5اہلکار حوالدارذاکر ،لائس نائق مسعود ،سپاہی فرحان اللہ ،سپاہی شہباز قیصر اور سپاہی مسعود شہید ہوگئے جبکہ 6اہلکار حوالدارقمبر ،سپاہی اسداللہ ،ساہی سہیل ،سپاہی بلال، سپاہی صفت اللہ اور سپاہی حنیف زخمی ہوگئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے ضلع تربت کے علاقے شپک میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی الٹنے سے سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس بزدلانہ واقعہ کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں جانوں کے نظرانے پیش کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔دہشت گرد چھپ کر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دہشت گرد بدامنی پیدا کرکے ملکی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔ دشمنوں کے ناپاک عزائم کو مل کر ناکام بنا دیں گے۔ دوسری جانب محکمہ انسداد دہشتگردی نے کالعدم تنظیم کا اہم دہشتگرد گرفتار کر لیا۔ شیرا لہڑی کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر ہے۔ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ریلوے ٹریک پر بارودی مواد کے دھماکہ سے ٹریک کا چھ فٹ حصہ تباہ ہو گیا۔ سی ٹی ڈی نے ہربنس پورہ لاہور میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ امجد اور دائود خفیہ اطلاع پر ریلوے پھاٹک کے قریب سے پکڑے گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشتگرد لاہور میں پولیس ناکوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن