• news

پاکستان نے دہشت گرد بھجوانا بند نہ کئے تو کوئی دوسرا ایکشن لینگے: بھارتی آرمی چیف کی درفنطنی

اسلام آباد‘لاہور (سپیشل رپورٹ+ نیوز ڈیسک) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے ایک ہفتے کے اندر پاکستان کودوسری دھمکی دی ہے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ نے آرمی ڈے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے صبر کو نہ آزمائے‘ پاکستان بھارت میں سرحدوں سے دہشت گرد بھیجنے کا سلسلہ بند کرے اگر ایسا نہ ہوا تو ’’بھارتی فوج کو مجبوراً پھر کوئی ایکشن لینا پڑے گا‘‘۔ پاکستان کی طرف سے ہونے والی کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ جنرل راوت نے پرانا الزام دہرایا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں صورتحال خراب کرنے کے لئے تخریب کار اور دہشت گرد بھیج رہا ہے۔ بھارتی آرمی کے سربراہ نے چین پر بھی الزام لگایا کہ اس کی فوج شمالی علاقوں میں بھارتی علاقے میں دراندازی کر رہی ہے ہم اسے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن