• news

فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے امریکہ کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش مسترد کر دی

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور طویل القامت کھلاڑی محمد عرفان نے امریکہ کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش مسترد کر دی۔ پیسر کا کہنا ہے کہ پاکستان ہی میرے لیے سب کچھ ہے، اس کیلئے جان بھی حاضر ہے۔ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ طویل قامت کی وجہ سے امریکہ کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی آفر کی گئی ہے، کہا گیا کہ یہاں آ کر باسکٹ بال کھیلیں، آپ کو امریکی شہریت بھی دیں گے تاہم میں نے کہا کہ پاکستان ہی میرے لئے سب کچھ ہے، میں یہاں ہی رہوں گا، پاکستان کیلئے جان بھی حاضر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن